اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شام پر حملے کی دھمکیوں کے بارے میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: امریکہ، برطانیہ، صہیونیت اور ان کے اتحادی جیسے سعودی عرب اور قطر اس اسلام ناب سے خوف زدہ ہیں جس کا علمبردار ایران ہے۔آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ کی جھوٹی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی طرف سے ایران پر دباو میں ایٹمی انرجی کا مسئلہ صرف ایک بہانہ ہے اس لیے کہ وہ خود بھی جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے اور ایران ایٹم بم کے چکر میں نہیں ہے اور شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا قصہ بھی صرف ایک بہانہ ہے یہ ان کے لیے واضح ہے کہ یہ کام شامی باغیوں کا ہے۔انہوں نے مجلس خبرگان کے چودھویں اجلاس میں ایران پر صدام کے طرف سے کی گئی کیمیاوی بمباری کے بارے میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: کیا امریکہ اور مغرب ان دنوں کو بھول گئے ہیں جب انہوں نے ایران پر پھینکنے کے لیے صدام کو کیمیاوی بم دئے تھے؟ ایران عراق جنگ میں صدام نے حلبچہ پر بمباری کی اور ۵۰۰۰ افراد کا چند لمحوں میں قتل عام کر دیا تھا۔ کیوں اس وقت امریکہ کا گلا گھٹ گیا تھا؟ اب کیسے وہ حقوق انسانی کا مدافع ہو گیا ہے؟ اور کس منہ سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی باتیں کر رہا ہے؟اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلی کے رکن نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ناجائز اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پوری کوشش یہ ہے کہ اس اسلام ناب کو مٹا دیں جس کا علمبردار ایران ہے۔انہوں نے واضح کیا: شام صہیونی ریاست کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے جبکہ امریکہ نے صہیونی ریاست کی حفاظت کرنے قسم کھا رکھی ہے۔آیت اللہ خاتمی نے آخر میں مقاومت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: شام کی ملت اور حکومت مقاومت کے ذریعے ان ملکوں کا منہ توڑ جواب دیں جو اس ملک کے خلاف جارحیت کا نقشہ کھینچ رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459270
امریکہ، برطانیہ، صہیونیت اور ان کے اتحادی جیسے سعودی عرب اور قطر، اس اسلام ناب سے خوف زدہ ہیں جس کا علمبردار ایران ہے۔